Pakistan

IMF

آئی ایم ایف کی جانب سے قسط ملنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 83 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 49 کروڑ87 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کی تھی۔آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوا ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور قسط ملنےسےاسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ 13 ارب 67کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کےپاس7ارب16کروڑڈالرموجود ہیں جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر20 ارب 83 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔آئی ایم ایف نےپاکستان کو49کروڑ87لاکھ ڈالرکی قسط جاری کی تھی ، عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 25 مارچ کو پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ قسط بجٹ میں مالی مدد فراہم کرنے کے لیے دی گئی۔آئی ایم ایف کی جانب سے قرض رقم کی منظوری کے حوالے سے اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پچاس کروڑ ڈالرز دینے کی منظوری دی۔پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 83 کروڑ ڈالر سے تجاوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *