Entertainment

HANIA AMIR

دوسروں کے ساتھ عملی مذاق اور بیوقوف بنانے کے عالمی دن ” اپریل فول ” پرہانیہ عامر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی منگنی کی خبر سے زبردست جھٹکا دے ڈالا۔ہانیہ نے اپنے ایک دن کے منگیتر کیلئے میوزک آرٹسٹ شمعون اسماعیل کا انتخاب کیا تھا جبکہ مبارکباد دینے والوں میں کچھ ایسے نام شامل تھے کہ اداکارہ کے بیشتر فالوورزکو یقین کرنا پڑا کہ اپریل فول والے دن ہانیہ مذاق نہیں کررہیں۔
ہاتھ میں پہنی ڈائمنڈ رنگ اور گلاب کے پھول دیکھ کر ان کے فالوورز بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئے
مبارکباد دینے والوں میں ڈائریکٹر, اسکرین رائٹر، پروڈیوسر اور میوزیشن وجاہت روف، ان کی اہلیہ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت ، بیٹے عاشر اور نائل وجاہت، زارا نور عباس، گلوکار دانیال ظفر ، پارٹی ہورہی ہے فیم گرل دنانیر مبین اور ان کی بہن نفائل پیش پیش تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *