International

USMAN MUKHTAR

شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکارعثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آج زنیرا انعام سے ایک مختصر تقریب میں شادی کر لی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکارعثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آج زنیرا انعام سے ایک مختصر تقریب میں شادی کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی 2 اپریل کو طے تھی تاہم کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سےانہوں نے آج ہی سادگی سے شادی کر لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی سے قبل کورونا ٹیسٹ بھی کرائے اور شادی کی تقریب میں تمام ایس او پیز کا بھئ خیال رکھا۔عثمان مختار نے تصاویر کے کیپشن میں اپنی اہلیہ کو پیار بھرے پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زنیرا انعام شکریہ مجھے دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی بنانے کے لیے۔انہوں نے لکھا کہ بہت عرصے بعد مجھے اتنی بڑی خوشی نصیب ہوئی ہے۔ آپ ہمیشہ میرے مشکل وقتوں میں میرے ساتھ کھڑی رہی اور میری خوشی کے لمحات کو بھی اپنی موجودگی سے دوبالا کیا۔عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سادگی سے شادی کر لی،عثمان مختار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *