Pakistan

SOPS

منڈی بہاء الدین میں شادی ہال و دکانیں سیل۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیامنڈی بہاء الدین میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 شادی ہال اور 5 دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔شجاع آباد اور شکرگڑھ میں بھی ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 11دکانیں سیل کردی گئیں۔ادھر فیصل آباد میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس اور بیکریوں سمیت 11 فوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔اس کے علاوہ فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر بھی کارروائی کی گئی، ضلع اوکاڑہ کے شہرحجرہ شاہ مقیم میں شادی ہال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ شادی ہال کے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *