Pakistan

MARSHAL ARTS

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسيم نے ايک منٹ ميں نن چکو کی مدد سے 19 تاش کے پتے گرا کر65 عالمی ريکارڈ بناليا۔
مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگ فو ماسٹر کو شکست دی۔ راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد 65 ہوگئی جس کے بعد راشد نسیم دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے بن گئے۔راشد نسيم کا کہنا ہے کہ نیا ریکارڈ معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےبنایا۔راشد نسیم نے19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالاجبکہ نن چکو کیٹیگری میں 7واں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میراعزم پاکستان کےلیے 100ریکارڈ مکمل کرنا ہے،حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود پاکستان کا نام بلند کر رہا ہوں، عوامی ستائش پر شکر گزار ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *