Pakistan

INFLATION

رمضان المبارک سے پہلے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات مزید بڑھ گئیں شہری پریشان ۔صوبے کے مختلف حصو ں سے آٹا اور چینی غائب۔
رمضان سے قبل اشیائے خورونوش چینی، مرغی، پھل سبزی کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں جبکہ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں۔ پاکستان بھر میں ایک دن کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر فی کلو 30 روپے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے کا اضافہ دیکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی میں فی کلومرغی کا گوشت 460 روپے فروخت ہورہا ہے جبکہ لاہور میں ایک کلو مرغی کا گوشت 357 روپے میں دستیاب ہے۔ ٹماٹر کی فی کلو قيمت 8 روپے اضافے کے ساتھ 47 روپے ہوگئی۔20 کلو گندم کا آٹا 10 روپے مہنگا ہوا اور اوسط دام 968 روپے تک جا پہنچے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں 20 کلو کا تھيلا 1300 روپے ميں بھی فروخ ہوتا رہا۔فی کلو چینی کی اوسط قیمت 60 پیسے اضافے کے ساتھ 99 روپے ريکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے لہسن کے نرخوں میں 17 روپے فی کلو کمی آئی۔ ریٹ 204 سے 187 روپے پر آگیاصوبہ کے پی کے کے شہر پشاور کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹا اور چینی غائب ہو گئی ہے۔ ماٹر کی فی کلو قيمت 8 روپے اضافے کے ساتھ 47 روپے ہوگئی۔اسکے ساتھ 20 کلو گندم کا آٹا 10 روپے مہنگا ہوا اور اوسط دام 968 روپے تک جا پہنچے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں 20 کلو کا تھيلا 1300 روپے ميں بھی فروخ ہوتا رہا۔فی کلو چینی کی اوسط قیمت 60 پیسے اضافے کے ساتھ 99 روپے ريکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے لہسن کے نرخوں میں 17 روپے فی کلو کمی آئی۔ ریٹ 204 سے 187 روپے پر آگیا صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں چینی کی قیمت 105 سے 110 روپے کلو گرام تک چلی گئی جبکہ ہول سیل دکان داروں کا کہنا ہے ایف آئی اے کی کارروائیوں کے بعد چینی ڈیلرز نے سپلائی روکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *