Pakistan

FAISAL SULTAN

کرونا ویکسین اپریل،مئی،جون میں لگاتار آتی رہے گی۔ ایس او پیز کےعلاوہ ویکسین ہی اس بیماری کوروک سکتی ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےبتایا کہ کرونا وائرس سے بچوں کےمتاثرہونےکی شرح میں خاطرخواہ فرق نہیں۔ایسانہیں ہےکہ بہت زیادہ نوجوان اس بیماری سےمتاثرہورہے ہیں۔ پہلی اور دوسری لہر میں بھی نوجوانوں میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تاکہ تیسری لہر میں اس میں خطرناک حد تک اضافہ نہیں ہوا۔ ویکسینیشن سے متعلق انھوں نے بتایا کہ 60 سال سے زائد عمر کے8 لاکھ افراد نےخود کو رجسٹرڈ کرایا ہے جبکہ اب تک ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ڈاکٹرفیصل سلطان کا ہیہ بھی کہنا تھا کہ بہت سارےلوگ رجسٹرڈ ہونے کے باوجود ویکسین لگوانےنہیں آئےہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 2 روز قبل 50 سال سےزائد عمر کے افراد کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے اور اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد نے خود کو رجسٹر کروایا ہے۔پرائیوٹ ویکسین کی قیمت سے متعلق انھوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں عدالت یہ قیمت مقرر کردے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *