International

CANADA

کینیڈا میں ایک پراسرار دماغی بیماری سے 5 افراد ہلاک جبکہ 43سے زائد متاثر ہوگئے۔یہ پراسرار بیماری مریضوں کے دماغ کو بری طرح متاثر کررہی ہےکینیڈا میں ایک پراسرار دماغی بیماری سے 5 افراد ہلاک جبکہ 43سے زائد متاثر ہوگئے۔
ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ یہ پراسرار بیماری کینیڈا کے شہر نیو برونس ویک میں سامنے آئی ہے جو ’میڈ کاؤ ڈیزیز‘جیسی علامات رکھتی ہے۔ یہ پراسرار بیماری مریضوں کے دماغ کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔پراسرا بیماری کا پہلا کیس 2015میں سامنے آیا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سال 2020میں اس بیماری سے 24افراد متاثر ہوئے جبکہ رواں سال 43 افراد میں بیماری تشخیص ہوئی۔دوسری جانب علاقے کے میئر نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے مکین سوال کررہے ہیں کہ یہ بیماری کیسے جنم لے رہی ہے؟، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کہیں یہ بیماری کسی جانور کا گوشت کھانے سے تو نہیں پھیل رہی؟۔ جس کا جواب ہمارے پاس نہیں ہے۔دوسری جانب سائنسدان اور ڈاکٹرز تاحال اس بیماری کی نوعیت اور اس کے پھیلنے کی وجوہات سے لاعلم ہیںکینیڈا میں پراسرار دماغی بیماری سے 5افراد ہلاکسائنسدان اور ڈاکٹرز تاحال اس بیماری کی نوعیت اور اس کے پھیلنے کی وجوہات سے لاعلم ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *