Entertainment

YASIR HUSSAIN

اداکار یاسر حسین نے پاکستان شوبز انڈسٹری کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اداکار سوشل میڈیا پر پڑنے والی گالیوں سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے خود سے منسوب تنازعات اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بارے میں اظہار خیال کیا۔اداکار یاسر حسین نے پاکستان شوبز انڈسٹری کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اداکار سوشل میڈیا پر پڑنے والی گالیوں سے ڈرتے ہیں۔ یاسر حسین نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے خود سے منسوب تنازعات اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ یاسر حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے کام سے زیادہ مختلف تنازعات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اقراعزیز کو شادی کے لیے پرپوز کرنے سے لے کر ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے بارے میں بیان دینے تک یاسر حسین سوشل میڈیا پراکثر تنقید کا نشانہ بن جاتے ہیں یاسر حسین نے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے کہ ساری دنیا مجھ سے نفرت کرتی ہے کچھ لوگ مجھے پسند بھی کرتے ہوں گے۔ یا اگر میں کسی کو پسند نہیں تو آپ کے پاس ایک بٹن ہے ان فالو کرنے کا مجھے سوشل میڈیا پر ان فالو کردیں میرے بارے میں جاننے کے لیے فکر مند نہ ہوں کہ میں کیا کرتا ہوں کیا کہتا ہوں۔ یاسر حسین نے پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہمارے یہاں اداکاروں کو بھی کام کرنے میں مزہ نہیں آتا انہیں بس عادت ہے ڈرامے کرنے کی۔ ہمارے یہاں کی پروڈکشنز بہت بری ہوتی ہیں، بغیر اے سی کے کام ہوتا ہے پسینہ صاف کرتے کرتے اداکار پاگل ہوجاتے ہیں صبح سے لے کر رات تک صرف کام کرتے ہیں ہمارے پروڈکشنز ہاؤسز کا ماحول بالکل فیکٹری والا ہے یاسر حسین نے کہا وہ حقیقی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں وہ اپنی جھوٹی امیج دنیا کے سامنے نہیں لاتے۔ یاسر حسین نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہمیں دوسروں کے چلے ہوئے ڈرامے اپنے یہاں سستے میں چلانے کے بجائے ان کے ساتھ مل کر کو پروڈکشنز کرنی چاہئیں اس میں ہمیں فائدہ ہوگا۔
ہماری انڈسٹری بہت منافق ہے، یاسر حسین ہمارے اداکار سوشل میڈیا پر پڑنے والی گالیوں سے ڈرتے ہیں، یاسر حسین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *