Pakistan

SOUTH AFRICA

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔ ون ڈے سیریز میں سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر جبکہ محمد رضوان بطور بیٹس مین کھیل سکتے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر جبکہ محمد رضوان بطور بیٹس مین کھیل سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کے ٹیم میں کھیلنے کی صورت میں حیدر علی یا آصف علی میں سے کسی ایک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 2 اپریل سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ 4 اور آخری ایک روزہ میچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز، سرفراز کو بھی کھلائے جانے کا امکان
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 2 اپریل سے ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *