Pakistan

SMART LOCK DOWN AREAS

کراچی میں کورونا کے بڑھتے مریضوں نے انتظامیہ کی پریشانی بڑھادی ہے۔۔ضلع وسطی اور غربی کیسز کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔۔انتظامیہ نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ کراچی میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہونے لگی۔انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا
ضلع وسطی کے سب ڈویژنز نارتھ کراچی۔نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کی مختلف یوسیز میں لاک ڈاؤن بارہ اپریل تک لگایا گیا ہے
مونتاج ضلع غربی کی چار یونین کونسلوں میں نو اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاون رہے گا، نوٹی فکیشن کے مطابق ۔مومن آباد کی یوسی 3 اسلام نگر، یوسی6 غازی آباد اور یوسی 7 چشتی نگر، اورنگی کی یوسی 11 داتا نگر کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے،شہریوں کا کہناہے اسمارٹ لاک ڈاؤ ن بس نام کا ہے متاثرہ علاقوں میں تمام افراد کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔غیرضروری نقل و حرکت، ڈبل سواری اور فیملی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، متاثرہ علاقوں کے کورونا کے مریض گھروں میں قرنطینہ میں رہیں گے،کراچی میں کورونا وائرس کے مریض بڑھنے لگے ضلع وسطی اور غربی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں لاک ڈاؤن 12اپریل تک رہے گا ضلع غربی کی 4یونین کونسلوں میں 9اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *