International

MYANMAR CRACKDOWN TOLL PASSES

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں پر حفاظتی دستوں کی فائرنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو سے زائد ہو گئی۔برمی ادارے اے اے پی پی کے مطابق ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں پر سرکاری اہل کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مہینے کے دوران پانچ سو دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مظاہروں میں مارے گئے افراد کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب فوجی بغاوت اور ہلاکتوں کے خلاف مظاہرین نے گزشتہ رات سول نافرمانی مہم شروع کرنے اعلان کرتے ہوئے شہر کی اہم سڑکوں پر کچرا پھینک کر راستہ بند کر دیا ۔ موم بتیاں جلاکر ہلاک افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔ میانمار کی فوجی قیادت پر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال روکنے کے لیے شدید دباؤ ہے، اقوام متحدہ نے میانمار کے ساتھ جمہوری حکومت کی بحالی تک تجارتی معاہدے ختم کر دئے ہیں،میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے حفاظتی دستوں کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد500سے زائد ہو گئی اقوام متحدہ نے میانمار کے ساتھ جمہوری حکومت کی بحالی تک تجارتی معاہدے ختم کر دئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *