Pakistan

KHI SAEED GHANI IJLAS

کراچی میں تعلیمی اداروں کی تعمیر میں سست روی پر سعید غنی برہم ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ کے افسران کو خبر دار کردیا ۔سعید غنی کہتے ہیں ایسے افسران کی ضرورت نہیں جو اپنا کام ایمانداری سے نہیں کر رہے۔اسکول نہیں بنے تو کیوں نہیں بنے۔سرکاری تعلیمی اداروں کی تعمیر سست روی کا شکار کیوں ہے ۔سندھ کے وزیر تعلیم سعیدغنی محکمے کے افسران پر برہم ہوگئے کہا محکمہ تعلیم میں جو افسران کام کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں انکی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔۔ضلع ملیر میں ترقیاتی اسکیموں پر جاری کاموں کی سست رفتار پر صوبائی وزیر نے افسران سے باز پرس کی۔کہا ۔زیر تکمیل کام کو جلد سے جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔جو افسران تاخیر کے ذمہ دار پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکریٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکریٹری آصف میمن،چیف انجینئر کراچی و دیگر افسران شریک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *