International

INFOTAINMENT

موٹرسائیکل سوار کو کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا دو پہیوں کی گاڑی کا توازن بگڑ جانےسے بائیک سوار حادثے کا شکار ہوگیا
انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کو بائیک چلانے کے دوران کرتب دکھانے کے دوران لڑکھڑاتے اور زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے چلتی موٹرسائیکل پر کھڑے ہونے کی کوشش کی تو وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ ا کثرنوجوان موٹرسائیکل چلانے میں مہارت دکھانے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں اور وہ خود کو چوٹ لگوا بیٹھتے ہیں۔پولیس آفیسر نے نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی، جس میں اُسے چلتی موٹرسائیکل سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔خوش قسمتی سے حادثے میں نوجوان محفوظ رہا اور اُسے کوئی زیادہ چوٹ نہیں لگی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر دیگر نوجوانوں کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *