Entertainment

HUMAYUN SAEED

پاکستانی فلم و ٹی وی کی صف اول کے خوبرو ہیرو ہمایوں سعید کو ہمسایہ ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی وی کریشنز نامی بھارتی خاتون نے اداکار ہمایوں سعید سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے شادی کی پیشکش کر دی۔بھارتی خاتون نے اپنی ٹوئٹ میں ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟بھارتی خاتون نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں۔ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔
خاتون نے پاکستانی اداکار سے پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ کیونکہ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں۔
ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر خاتون کو جواب دیا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ۔ مگر شادی کے لیے آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔ انشاء اللہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *