Pakistan

EYESIGHT

آنکھوں کو جسم کی کھڑکی کہا جاتا ہے اور اسی لیے کسی مشین الگورتھم سے آنکھوں کی حرکات کو نوٹ کیا جائے تو ناقابلِ یقین معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ایک اچھے ایچ ڈی کیمرے کی مدد سے بھی آنکھوں کی ویڈیو جب کسی الگورتھم سے گزاری جائے تو اس شخص کی عادات، صحت، جنس، جذبات و احساسات، منشیات وغیرہ کے استعمال، نسل، قومیت، شخصی دلچسپی اور رحجانات ، مہارت اور صلاحیت، کا احوال لیا جاسکتا ہے۔ ۲۰۲۰میں سائنسدانوں نے دنیا بھر میں آنکھوں کی حرکات اور ٹریکنگ پر شائع ڈیٹا کا گہرائی سے تجزیہ کیا ہے۔ جس سے یہ اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ صرف آنکھوں کو ہی دیکھ کر نفسیاتی اور دماغی امراض مثلاً آٹزم کی ایک قسم، اے ڈی ایچ ڈی، اوسی ڈی اور پارکنسن سمیت کئی امراض کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *