corona, health

CORONA

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 757 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 78 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 4 ہزار 757 کیسز رپورٹ، مزید 78 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 848 مریض شفایاب ہو گئے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 434 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 965 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 1 لاکھ 97 ہزار 329 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 50 ہزار 397 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 197 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 3 ہزار 126 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 65 ہزار 443 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 497 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ 20 ہزار 392 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 365 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 87 ہزار 55 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 342 ہو گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *