Pakistan

COAS MEETING AMBASSADORS

پاک فوج چین ،یورپی ممالک اورکینیڈا کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی ۔ یورپی یونین۔کینیڈین اور ڈنمارک کے سفیروں سے ملاقات ۔ملاقاتوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے
پاک فوج کا دیگر ممالک کے ساتھ بہتر سے بھی بہترین تعلقات کا مشن۔۔چینی ، یورپی ،کینیڈین اور ڈنمارک کے سفیروں کے ساتھ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات۔آرمی چیف نے چینی سفیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورسی پیک پرپیشرفت کےحوالےسےتبادلہ خیال کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ۔ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال پربھی غورکیا گیا۔چینی سفیرنے امن کیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہااورافغان امن عمل کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی۔آرمی چیف نےانسدادکوروناکیلئےچین کےتعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کےساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتی ہے۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی موجودتھے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےیورپی یونین کی سفیر کینیڈین ہائی کمشنر اورڈنمارک کی سفیر نے بھی ملاقات کی۔۔غیر ملکی سفیروں نے افغان امن عمل کیلئےپاکستانی کردارکی تعریف کی ۔آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،خطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ۔ پاکستان یورپی ممالک،کینیڈاسےتعلقات کواہمیت دیتاہے۔۔۔اورباہمی مفادپرمبنی تعلقات اورتعاون کافروغ چاہتاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *