Pakistan

T2O MATCH

پاکستانی دباؤ پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے جب کہ ٹی20ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کو ویزوں کے اجرا سے متعلق حکومتی ضمانت سے آئی سی سی کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔آئی سی سی بورڈ کا2 روزہ ورچوئل اجلاس 31 مارچ اور یکم اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی احسان مانی کریں گے، ذرائع کے مطابق اس موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام اکتوبر نومبر میں اپنے ملک میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کیلیے سیکیورٹی، ویزہ، حکومتی اجازت نامہ سمیت دیگر اہم معاملات پر پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ی سی بی پہلے ہی آئی سی سی پر واضح کرچکاکہ پاکستانی ٹیم صرف اسی صورت میں بھارت جاکر کھیلے گی جب کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا اور فینز کو بھارت ویزے اور سکیورٹی فراہم کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائے گا۔ بصورت دیگر یواے ای میں میگا ایونٹ کرانے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، البتہ اب بی سی سی آئی دباؤ میں آ چکا اور ضمانت دینے کو تیار ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی بورڈ اپنی حکومت سے پاکستان سے آنے والوں کو ویزے سمیت سیکیورٹی دینے کی گارنٹی اور اجازت حاصل کرچکا ہے، بورڈ اجلاس میں باقاعدہ اعلان کرے گا۔دوسری جانب آئی سی سی بورڈ میٹنگزگذشتہ5 روز سے جاری ہیں، اس دوران فنانس، ایچ آراور لیگل کے اجلاس ہوچکے ہیں۔ چیف ایگزیکٹوزکی میٹنگ بھی مکمل ہوچکی،ان میں ہونے والی پیش رفت پر مشاورت اور اہم فیصلوں کی منظوری بورڈ اجلاس میں دی جائے گی۔ادھر چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اٹھائے گئے اقدامات کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں برس جولائی کے وسط تک مقامی امپائرز ہوم سیریز میں ذمہ داری انجام دیتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *