Pakistan

JI JALSA

جماعتِ اسلامی کو جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا،راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کے خلاف کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔جماعتِ اسلامی کے خلاف مقدمہ راولپنڈی پولیس آفیسر ایس آئی مبشر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں دفعہ 17 پنجاب متعدی امراض آرڈیننس 2020، دفعہ 147، 149 اور دفعہ 6 پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 شامل ہے۔ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی راولپنڈی کے نائب امیر رضا احمد شاہ کی جانب سے 28 مارچ کو جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست دی گئی لیکن کرونا کیسز میں اضافے کے سبب اجازت نہیں دی گئی اور درخواست کنندہ کو مطلع بھی کیا گیا تھا۔متن کے مطابق اجازت نہ ملنے کے باوجود منتظمین کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں کرسیاں، قناتین اور ساؤنڈ سسٹم لگایا گیا۔ جماعت اسلامی راولپنڈی کے قیم ضلع عثمان آکاش کا کہنا تھا کہ ہم نے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت کے لیے متعلقہ اداروں کو 11 مارچ کو تحریری درخواست دی تھی جس پر جلسے کے روز جواب دیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی جلسے میں تقریباً 10ہزار سے زائد افراد شریک تھے جہاں کرونا ایس او پیز کا خیال بھی رکھا گیا۔جماعتِ اسلامی کو جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا جماعت اسلامی کے خلاف کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *