Pakistan

Jashan e wiladat e Imam e Zamanah

دنیابھرمیں آج مُنجی بشریت و مہدی امام زمانہ امام آخرالزماں عج کا 1187واں جشن ولادت باسعادت پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے،اس موقع پردنیا بھرخصوصا عراق کی مسجد سہلہ اور ایران کی مجسد جمکران میں خصوصی اجتماعات ہوتے ہیں، جہاں مخصوص دعائیں اوراعمال بجالائے جاتے ہیں۔رسول خداص کے بعد امام مہدی آخرالزماں عج کی ذات والا صفات ہے جس پرامت مسلمہ کےتمام مکاتب فکرو مسالک کا اجماع ہے کہ قیام قیامت سے قبل وہ ظہورکریں گے جب دنیاظلم و جورسے بھرچکی ہوگی امام ؑ اسے امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے اور خدا کے دین پر وہ حکومت قائم ہوگی جس کا وعدہ خدانے قرآن میں کیا ہے۔مناجات گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری ع اورجناب سیدہ بی بی نرجس خاتون کے لخت جگر اور ہمارے مُنجی و مہدی حضرت امام آخرالزماں ع کی ولادت باسعاعت 15 شعبان المعظم سن 255 ہجری کو سامرہ میں ہوئی،اس پرمسرت موقع پریوں تودنیابھرمیں جشن منایا جاتاہے لیکن مسجد سہلہ عراق اورمسجد جمکران ایران میں خصوصی عبادات و اعمال کے ساتھ جشن منایا جاتاہے۔دعائیں روایات کے مطابق اس وقت کے حکمرانوں اوردشمنان اہلیبیت کی وجہ سے آپ کی ولادت کوخفیہ رکھاگیا اورآپ نے اپنے والد گرامی کے سایہ عاطفت میں پانچ برس گزارے کہ حاکم وقت نے انہیں زہردے کرشہیدکردیا،جس کے بعدآپ سن 260 ہجری سے 328 ہجری تک غیبت صغریٰ میں رہے اور328 کے بعد آج تک غیبت کبریٰ میں ہیں ۔آج بھی دنیابھرمیں آپ کی ولادت کے موقع پرخصوصی طورپردعائے استغاثہ اورمناجات کی جاتیں ہیں کہ اب جب کہ دنیاظلم و جور سے بھرچکی ہے اب آپ ظہورفرمائیں اوراس دنیاکوعدل و انصاف کاگہوارہ بنادیں۔دنیابھرمیں امام آخرالزماں عج کا 1187واں جشن ولادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہےدنیا بھرخصوصا عراق کی مسجد سہلہ اور ایران کی مسجد جمکران میں خصوصی اجتماعات جاری ہیں آج کی شب مسلمان مخصوص دعائیں اوراعمال بجالاتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *