Entertainment, Pakistan

HUMAYUN SAEED

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ہمایوں سعید نے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ڈاکٹر عارف علوی جلد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوجائیں۔‘اداکار نے کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ اُنہیں صحت و تندرستی عطا کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں عارف علوی نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔صدر مملکت نے دُعا کی تھی کہ اللّٰہ تعالیٰ کورونا وائرس کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لے چکا ہوں، کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگنے کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں، جو مجھے ایک ہفتے میں لگنی تھی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے، 24 گھنٹوں میں 100 افراد اس موذی مرض سے انتقال کر گئے۔ہمایوں سعید صدر عارف علوی کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *