Pakistan

HAFEEZ SHAIKH SACKED

عمران خان نے حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ۔۔ سینیٹ الیکشن میں ہار اور عوام کو مہنگائی سے نجات نہ دلانے پر حفیظ شیخ کو نکالا گیا، حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹاکر حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا۔عمران خان نے شب برات پر حفیظ شیخ کی چھٹی کردی ۔۔حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ۔لیکن ایسا کیوں ہوا ۔آئینی ماہرین کہتے ہیں ۔۔ آرٹیکل اکیانوے کی شق نو کے تحت کوئی بھی غیر منتخب شخص چھ ماہ سے زیادہ وفاقی وزیر کے عہدے پر کام نہیں کرسکتا۔وزیر اعظم عمران خان نے ۔حفیظ شیخ کو گزشتہ سال دس دسمبر کو وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات کیا تھا ۔جس کے بعد انہیں سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی طرف سے جتوانے کی کوشش بھی کی گئی ۔لیکن حفیظ شیخ الیکشن ہار گئےوزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنےکی ہدایت کی اور حفیظ شیخ آج اپنے دفتر بھی نہیں آئے ۔معاشی پالیسیوں اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے حوالے سے کابینہ میں تحفظات پائے جاتے تھے۔ عبدالحفیظ شیخ اب وزیرخزانہ نہیں رہے، و زیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔شبلی فرازکا کہنا تھا کہ ملکی حقائق کو مدنظر رکھ کرفیصلے کیے جاتے ہیں،حماد اظہر اب فنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے، غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے، جب کوئی نیا بندا آتا ہے تو نئی سوچ کے ساتھ آتا ہے۔عمران خان نے حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی حماد اظہر ممکنہ طور پر نئے وفاقی وزیر خزانہ ہوں گے غیر منتخب نمائندہ وفاقی وزیر کے طور پر 6ماہ سے زیادہ عہدے پر کام نہیں کرسکتا حفیظ شیخ کو گزشتہ سال 10دسمبر کو وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا
حفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جتوانے کی کوشش بھی کی گئی ،لیکن حفیظ شیخ الیکشن ہار گئے
عاشی پالیسیوں اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے حوالے سے کابینہ میں تحفظات بھی حفیظ شیخ کی رخصتی کا سبب بنے
حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *