Pakistan

FBR REPORT

fbr

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ادا کرنیوالے افراد کی پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 30 جون 2021ء تک توسیع کردی۔ پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 31 مارچ 2021ء تک کی مہلت دی گئی تھی ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2021ء کے سیکشن 114 اے کے تحت اپنی پروفائل اپ ڈیٹ کرنی ہوگی۔
اس سے قبل ٹیکس دہندگان کو اپنی پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 31 مارچ 2021ء تک کی مہلت دی گئی تھی۔
رواں ماہ کے آغاز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں 21 لاکھ افراد کو ٹیکس نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
اس میں وہ تمام افراد شامل تھے جو 8 دسمبر 2020ء کی ڈیڈ لائن تک اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کراسکے، ٹیکس حکام کو غلط معلومات فراہم کرنے والے اور اپنی آمدن چھپانے والے شامل ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نوٹسز پر مناسب جواب اور عملدرآمد نہ ہونے پر ان لوگوں کو سزائیں دی جائیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *