corona

CORONA VIRUS

کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی جان لیوا وائرس سے ایک دن میں مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں، لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اسپتال، ایچ ایم سی میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 83 فیصد بیڈ بھر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 53 ہزار 36 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اِن ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
صوبے میں کھیلوں کے مقابلے، سماجی اور مذہبی اجتماعات بھی نہیں ہوں گے۔دوسری جانب اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز پر گنجائش ختم ہونے لگی، 64 فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں کے زیراستعمال ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 084 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ65 ہزار 158 ، پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار 694، خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 044، اسلام آباد میں 57 ہزار 204، بلوچستان میں 19 ہزار 535، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 549 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 016 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد48 ہزار 566 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 11 جون کو تقریباً 9 ماہ پہلے ایک دن میں 101 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 081 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 278 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *