International

BANGLADESH

بنگلادیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر شروع ہونے والے مظاہرے کے تیسرے روز بھی پولیس فائرنگ سے مزید 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مظاہروں کو کچلنے کے لیے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حکم پر دارالحکومت ڈھاکا کے ساتھ تین بڑے شہروں میں پیرا ملٹری فورس کو تعینات کردیا گیا ہے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم کی ڈھاکا آمد پر شروع ہونے والے مظاہروں کے تیسرے روز بھی پولیس فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔جمعے کے روز سے شروع ہونے والے احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ پہلے روز 5، دوسرے روز 6 اور تیسرے روز 2 مظاہرین ہلاک ہوئے۔ جمعے کے روز بھارتی وزیراعظم کی آمد پر حفاظت اسلام کے 3 ہزار سے زائد کارکنان نے مرکزی شاہراہ بند کرکے گجرات میں مسلم کش فسادات پر احتجاج کیا اور ’’مودی قصاب‘‘ ’’مودی واپس جاؤ‘‘ کے نعرے لگائے تھے۔
مظاہروں کو کچلنے کے لیے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حکم پر دارالحکومت ڈھاکا کے ساتھ تین بڑے شہروں میں پیرا ملٹری فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ مظاہرے حفاظت اسلام کی جانب سے کیئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *