Pakistan

RAILWAY

وزرات ریلوے نے کورونا کی بڑھتی لہر کے باعث مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے دو روز میں ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ 50 فیصد کر دی جائے گی اور رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا ملک بھر میں کورونا کی شدت میں تیزی آئی ہے، اور مختلف شہروں میں سمارٹ اور مکمل لاک ڈاؤن کئے جارہے ہیں، دوسری جانب وزارت ریلوے نے بھی رواں ہفتے مسافر ٹرینیں نصف کرنے اور بکنگ 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے دو روز میں ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ 50 فیصد کر دی جائے گی اور رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا اور اگر اگلے ہفتے تک کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بند کر دی جائیں گی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے اعظم سواتی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے، سندھ حکومت بھی کروونا میں بڑھتے کیسز کے باعث ٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *