Pakistan

PDM

PDM

پی ڈی ایم میں تکرار، سب کو ہوا بخار، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ہوگئی ہےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رائشگاہ پر ہیں۔مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے طبعیت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔سربراہ پی ڈی ایم کو ڈاکٹرز کا مکمل آرام کرنے کا مشورہ ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکی طبیعت بھی ناساز ۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے۔ مریم نوازشریف نے آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پی ڈی ایم میں تکرار، سب کو ہوا بخار مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی طبعیت ناساز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *