Entertainment

INFOTAINMENT

آپ نے ہمیشہ جنگل کے بادشاہ کی سفاکی کے بارے میں ہی سُنا ہوگا مگر اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر آپ شیر کو بھی رحم دل قرار دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک رحم دل شیر کی ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو میں شیر کو پانی میں موجود بطخ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر تالاب کے کنارے پر کھڑا ہوا اور اُس نے پانی میں موجود بطخ کو اپنے پنجے سے دوبارہ پانی میں ڈوبا دیا۔شیر نے اس بطخ کے ساتھ بالکل ایسے ہی کھیلنا شروع کیا جیسے بلی یا کتے کا بچہ کھیلتا ہے۔ حیران کن طور پر شیر بطخ کے ساتھ کھیلتا رہا اور اُس نے کوئی بھی نہیں پہنچایا۔اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور شیر کو رحم دل قرار دیا جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ شیر نہیں ہوسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *