Entertainment

HIRA MANI

شوبز کی معروف جوڑی حرا اورمانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا میک اپ ، مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے کروایا کریں۔ مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا میک اپ ، مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے کروایا کریں۔حرا اورمانی ، آغاعلی اورحناالطاف کے ”دی کپل شو” میں شریک تھے جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران فردوس عاشق اعوان کی تصویر دکھاتے ہوئے انہیں ایک مشورہ دینے کا کہا گیا ، جواب میں دونوں نے مشوروں کے انبار لگادیے۔مانی نے پی پی سے تحریک انصاف میں جانے والی فردوس عاشق اعوان کی تصویر دیکھتے ہی کہا ” آنٹی کو میں کہوں گاکہ اتنی پارٹیاں بدل لی ہیں کہ پارٹیاں ختم ہوگئیں تو اب یہ وہی کریں کبھی فٹبال کو کک مار رہی ہیں تو کبھی کراٹے کھیل رہی ہیں”۔اسی دوران حرا نے فردوس عاشق اعوان کے بجائے فردوس جمال کہتے ہوئے ایک مشورہ دینا چاہا اورمانی کی جانب سے نام کی درستگی کے بعد ”پارٹی ہورہی ہے ” اسٹائل کہا کہ یہ ہماری فردوس عاشق اعوان ہیں ، ان کو چاہیے یہ گیمز کھیلیں” ۔ ساتھ ہی مانی نے لقمہ دیا ”’ گیمز کھیلیں ، سیاست نہ کریں”مانی نے مزید کہا کہ ان کاجو پارلر ہے وہ تبدیل کریں، مریم نواز کا میک اپ آرٹسٹ اچھا ہے، ان کو چاہیے کہ اسی سے میک اپ کروائیں ۔حرا نے کہا کہ میک اپ آرٹسٹ نہیں ڈاکٹر، ہر عورت گھر میں مریم نواز سے جل رہی ہے کیونکہ اس کا میاں بیٹھ مریم نواز کو دیکھ رہا ہے، دیکھ بھی رہا ہے لیکن بیگم کو برا نہ لکگے اس لیے ساتھ ہی کہہ رہا ہے آخر مریم نے منہ پرکروایا کیا ہے۔مانی نے چٹکلہ چھوڑا کہ ہرمیاں کیپٹن صفدر کی طرح ہوتا ہے، وہی شلوار قمیض، وہی چپل، وہی بال اڑے ہوئے جیسے ہم لوگ لیکن بیوی کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہرشوہر کیپٹن صفدر جیسا ہی ہوتا ہے، سادہ سی شلوار قمیض اور چپل میں جب کہ ہر بیوی مریم نوازجیسی ہوتی ہے ، اپ ٹو ڈیٹ، خوبصورت اور بات کرنے کا سلیقہ طریقہ لیکن میاں کو ٹینشن اتنی دی ہوئی ہے کہ شدید ٹینشن میں ہیں میاں”فردوس عاشق اعوان کیلئےحرامانی کامشورہ فردوس عاشق اعوان اپنا میک اپ ، مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے کروایا کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *