Pakistan

YOUSUF RAZA GILANI

yousaf raza gillani

یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں رابطے ختم ہوگئے ہیں۔
نواز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصلے پر شکوہ اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کے حوالے سے دو ٹوک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم کے فیصلے کی خلاف ورزی پر مولانا فضل الرحمان نے بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جلد سربراہی اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں رابطے ختم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *