Pakistan

GOVERNMENT

خیبرپختونخوا میں سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 کی بجائے دوبارہ 60 سال ہو گئی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں۔
محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے آرڈیننس مرتب کر کے منظوری کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا تھا۔
صوبائی کابینہ پہلے ہی سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 سال کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی منظوری دے چکی ہے۔
پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ دوبارہ 60 سال کر دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *