corona

CORONA

ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کرگئے اور 4460سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جو 9 ماہ بعد ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4468 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 67 ہلاکتیں ہوئیں۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں 22 جون کے بعد سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔گزشتہ سال 22جون کو کورونا کی پہلی لہر کے دوران ایک دن میں کورونا کے 4471کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4468 کیسز سامنے آئے جو 9 ماہ کے بعد ایک روز میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد رہی۔
پاکستان: 9 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ، مزید 67 اموات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *