Sport

ENGLAND AND BHARAT

بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے زخموں سے چور انگلش ٹیم کو دہرا دھچکا لگ ‏گیا۔کپتان مورگن اور بیٹسمین سیم بیلنگ کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ پہلی شکست ‏کے بعد مہمان ٹیم جمعہ کو بقا کی جنگ لڑے گی
بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے زخموں سے چور انگلش ٹیم کو دہرا دھچکا لگ ‏گیا۔
کپتان مورگن اور بیٹسمین سیم بیلنگ کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ پہلی شکست ‏کے بعد مہمان ٹیم جمعہ کو بقا کی جنگ لڑے گی۔جیت کی صورت میں انگلش ٹیم سیریز میں رہے گی اور ہار پر سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ‏انگلش ٹیم کو ایک جانب سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے تو دوسری جانب کپتان مورگن اور ‏بیٹسمین بیلنگ زخمی ہوگئے ہیں۔
کپتان کا انگوٹھا زخمی ہوا اور انہیں 4 ٹانکے آئے، زخم کے ساتھ وہ خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ ‏نہ کر سکے اور ٹیم کو 68 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بیٹسمین بیلنگ فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری بچاتے ہوئے زخمی ہوئے اور وہ بھی فٹنس مسائل کا ‏شکار ہیں۔ کپتان مورگن کا کہنا ہے کہ دونوں کی آئندہ میچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ 48 ‏گھنٹوں میں زخموں کی نوعیت دیکھ کر کیا جائے گا
انگلینڈ کو بھارت کیخلاف دہرا دھچکا کپتان مورگن اور بیٹسمین سیم بیلنگ کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *