Pakistan

Delay Jalsa billawal billo

سندھ کے محکمہ صحت نے راولپنڈی میں جلسے کی وجہ سے صوبے میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ صوبائی محکمہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر راولپنڈی کا جلسہ منسوخ کرنا بہتر ہوگا۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا ہےکہ 4 اپریل کو راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے سندھ میں کورونا پھیلنے کے خدشات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کو بتایاگیا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا کا پھیلاؤ 17 اور سندھ میں 2 فیصد ہے اس لیے راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر راولپنڈی کا جلسہ منسوخ کرنا بہتر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *