Uncategorized

Corona

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مثبت کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار368 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 99 لاکھ 76 ہزار 791 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 368 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس جون میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک تھی۔ اُس دوران کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا تھا اور سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔ جون 2020 کے بعد گزشتہ 9 ماہ میں آج ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس سے قبل 16 جون 2020 کو ایک دن میں سب سے زیادہ 4 ہزار 443 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ ان اعدادو شمار سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ64 ہزار 062، پنجاب میں 2 لاکھ 07 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 82 ہزار 677، اسلام آباد میں 54 ہزار 347، بلوچستان میں 19 ہزار 427، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 095 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 983 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 120 ہے۔ جب کہ ڈھائی ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 091 ہوگئی ہے۔صحت یاب مریضوں کی تعداداین سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 170 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 91 ہزار 145 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *