Sport

BABAR AZAM

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ روہت شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔بابر اعظم ایک درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ روس ٹیلر کی چوتھی جبکہ ایرون فنچ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
جونی بیئراسٹو4 درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وہ 11 ویں سے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بالنگ کی فہرست میں ٹرینٹ بولٹ پہلے، مجیب الرحمان دوسرے،جسپریت بمراہ تیسرے مہدی حسن چوتھے اور کرس ووکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔میٹ ہینری 3 درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وہ 11 ویں سے آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن پہلے اور محمد نبی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بین اسٹوکس ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے جبکہ کرس ووکس ایک درجہ تنزلی سے چوتھے نمبر چلے گئے۔عماد وسیم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم دوسری پوزیشن پر آگئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *