Pakistan

RESHAM KHAN

اداکارہ ریشم صدارتی تمغہ برائےحسن کارکردگی ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔ اداکارہ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکر گزار ہوں حکومتی سطح پر ان کے کام کو سراہاگیا ہے۔ایک بیان میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کابہت اہم دن ہے۔اداکارہ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکر گزار ہوں حکومتی سطح پر ان کے کام کو سراہاگیا ہے۔ دوسری جانب انسٹاگرام پر ریشم نے ایوارڈ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ درج کی کہ زندگی کا یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہےلیکن اس خواب کو سچ کیا میرے خدا نے، یہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ نہیں بلکہ میری محنت کا وہ میٹھا پھل ہے کہ جسے میرے رب نے مجھے چکھنا نصیب کیا خیال رہے کہ گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے ایوان صدر میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھافن اداکاری کے شعبے میں اداکارہ ریشم کے علاوہ نعمت سرحدی، محمد علی شہکی، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصراللہ، سرمد صہبائی اور اندو مریم مٹھا کو بھی صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *