International

PAKISTAN KASHMIR DAY

مقبوضہ کشمیر میں ’یوم پاکستان‘ پر بانی پاکستان قائداعظم، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر والے تہنیاتی پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ وادی کے علاقوں سری نگر، کلگام اور شوپیاں میں تقاریب میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔حریت جماعتوں اور حریت رہنماؤں نے حکومت پاکستان اور پاکستانیوں کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی۔ تہنیتی کانفرنس میں حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کا پاکستان سے تعلق کثیرالجہتی اور بہت مضبوط ہے۔
حریت رہنماؤں کا کہنا تھاکہ مقبوضہ وادی میں پاکستان کا پرچم لہرانا، قابض بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران یوم پاکستان منانا، شہید کشمیریوں کا جسدخاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹنا کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *