Pakistan

DALFA CATTLE SHOW

ڈیلفا کیٹل شو کی سہ روزہ تقریبات کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر،ایوینٹ میں فیمیلیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی،لائیو میوزک کنسرٹ، فوڈ اسٹالس، فائر ورکس سے عوام خوب لطف اندوز ہوئے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والے ڈیلفا کیٹل شو میں جہاں ملک بھر سے لائے گئے اعلیٰ نسل کے مال مویشی اور چرند پرند نے ایوینٹ کی شان بنائے رکھی وہیں لائیو میوزک کنسرٹ نے بھی ایوینٹ کی رونق بڑھادی۔ ایوینٹ میں لگائے گئے مزیدار کھانوں کے مختلف اسٹالس پر بنتے ہوئے گرما گرم تازہ کھانوں کی خوشبو کی کشش سے بڑی تعداد میں عوام نے فوڈ اسٹالس کا رُخ کیا۔ڈیلفا کیٹل شو کی سہ روزہ تقریبات کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،آسمان پر جگمگاتے رنگوں سے عوام خوب محظوظ ہوئے ۔ڈیلفا کیٹل شو کی سہ روزہ تقریبات کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر لائیو میوزک کنسرٹ، فوڈ اسٹالس، فائرورکس سے عوام خوب لطف اندوز ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *