Pakistan

DALFA CATTLE SHOW END

کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا ڈیلفا کیٹل شو2021 اپنی نئ تاریخ رقم کر کے اختتام پزیر،رنگا رنگ تقریب میں سیاسی،سماجی،ثقافتی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں کراچی سمیت قومی اور بین الاقوامی شہریت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تاندا بندھا رہا ،بچے بوڈھے جوان اس شو سے لطف اندوز ہوتے رہے اختتامی تقریب قوالی نائٹ اور شاندار انداز مین آتش بازی سے کیا گیا، تفصیلات اس رپورٹ میں ایکسپو سینٹر کراچی میں ڈیلفا کیٹل شو اپنی نئ تاریخ رقم کر کے اختتام پزیر ، فیملیز کی بڑی تعداد میں شرکت، اعلیٰ نسل کے مختلف رنگوں کے چرند پرند بچوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، پرندوں کو ہاتھ پر بیٹھائے بچے خوب لطف اندوز ہوئے،پہلے دن افتتاحی تقریب میں مہمانان خصوصی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ربن کٹنگ کر کے آغاز کیا ، ڈیلفا پیٹرناین چیف حارچ علی مٹھانی اور بدر ایکسپو سلوشن کے ایم ڈی زوہیر نصییر نے سیمنار میں اس ایونٹ کے حوالے سے اور ڈیلفا کی ضرورت پر زور دیا، دوسرے دن رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے بیٹی وی سے خصوصی بات کی اور مختلف اسٹول کا دورہ کیا، تیسرے دن 23 مارچ کی مناسب سے بڈی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے اس شو کی شان میں چار چاند لگادیے، ڈھول کی تاپ پے ملی نغمے گائے گئے،پیپلز پارٹی کی رکن نثار کھوڑو نے ملی نغمے کے ساتھ ساتھ پاکستانی پرچم بھی لوگوں میں تقسیم کیئے اور بیٹی وی سے بات کی، دیلفا کے حوالے سے کہا ک ایسے اقدام ملکی ترقی اور معشت کی بھالی کےلیے ضروری ہیے اور ڈیلفا کا اتنا بڑا اقدام ملک کی کامیابی کیطرف اہم قدم ہیے ،فیملیز نے اسطرح کی شو کے انعقاد کو دوبارہ کرانے کا مشورہ دیا اور اس شو کو ناصرف بچوں بوڈہوں نے پسند کیا بلکہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طالبات نے اسے تفریح کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور آگاہی کا ایک زریعہ قرار دیا۔ فارمرزاگریکلچر سمیت مختلف اسٹولز کے مالکان نے اس طرح کے ایونٹ کو خوب سراہا اور سال میں دو بار اسطرح کی کیٹل شو کے انعقاد کرانے کی تجویز بھی پیش کی ۔ثقافتی رقص ،ڈھول کی تاپ، شہنایوں کی گونج،اور کیٹل میلہ ۔گھوڑ سواریوں ۔مختلف نسل کے اونٹ اور شترمرغ نے میلے کی رونق بڑہادی ، تقریب کا اختتام قوالی نائٹ اور شاندار انداز مین آتش بازی سے کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *