Pakistan

SHOBIZ INDUSTRY

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاروں نے کورونا کی تیسری لہر سے مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے درخواست کی ہے کہ پہلے سے زیادہ احتیاط کریں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاروں نے کورونا کی تیسری لہر سے مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے درخواست کی ہے کہ پہلے سے زیادہ احتیاط کریں۔
وزارتِ صحت پاکستان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے
پاکستانی اداکاروں نےعوام سے کہا کہ ماسک پہنیں اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھیں۔
اس ویڈیو پیغام میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، بلال عباس، عدیل حسین، اور اقراء عزیز کو عوام سے حکومت کی جانب سے بتائے گئے کورونا ایس او پیز پر پہلے سے زیادہ سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
اداکار عدیل حسین اور بلال عباس نے عوام سے فیس ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کا عہد کرنے کوکہا۔
ویڈیو پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر کورونا کو شکست دیں۔
اقراء عزیز نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں شدت آگئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔
ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ23ہزار135 ہوگئی، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27ہزار 188ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *