International

INTERNATIONAL WATER DAY

پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج پانی کا عالمی دن منایا جارہاہے۔اس دن کومنانے کامقصد کرہ ارض پر پانی کی بچت اور آبی ذخائر کی تعمیر کو اجاگر کرنا ہے، پانی کی افادیت سے متعلق آگاہی پیدا کرکے اسے ضیاع سے بچانا ہےپاکستان سمیت دنیابھرمیں آج پانی کا عالمی دن منایا جارہاہے۔اس دن کومنانے کامقصد کرہ ارض پر پانی کی بچت اور آبی ذخائر کی تعمیر کو اجاگر کرنا ہے، پانی کی افادیت سے متعلق آگاہی پیدا کرکے اسے ضیاع سے بچانا ہے۔صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ا س لئے اس سے ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہیے تا کہ غریب سے غریب تر افراد تک یہ سہولت بہم پہنچائی جاسکے، تعلیم کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی ہر فرد تک پہنچانا بے حد ضروری ہے، اسی لئے ہر سال 22 مارچ کو عالمی یوم آب منایا جاتا ہے۔ہر سال 22 مارچ کے دن ان افراد کو یاد کیا جاتا ہے کہ جو آج تک پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کی مناسب سہولیات کے انتظار میں ہیں۔دنیا بھر میں ہزاروں بچے پانی کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں۔پاکستان میں موجودہ حکومت پانی کے قیمتی وسائل کے لئے آبی سیکٹر میں آٹھ سے زیادہ منصوبے تعمیر کر رہی ہے۔ان منصوبوں میں دیامر باشا ڈیم، مہمند ڈیم، کرم تنگی ڈیم نائی گج ڈیم، سندھ بیراج، داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ تربیلا 5 ویں توسیع اور کیال خاور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *