business

INFLATION

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری ۔۔۔ 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع۔ بعد مہنگائی کی شرح 13.21 فیصد پر آ گئی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد مہنگائی کی شرح 13.21 فیصد پر آ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 7 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جب کہ گھی ایک روپے 63 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق دال ماش ایک روپیہ 86 پیسے، چینی 7 پیسے، کیلا 2 روپے 38 پیسے اور انڈے 2 روپے 13 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر آلو 46 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ آٹا، دہی، مٹن، بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں مرغی 16 روپے 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی جب کہ لہسن 8 روپے 49 پیسے، پیاز ایک روپیہ 37 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 59 پیسے سستا ہوا۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران دال مسور، دال مونگ، تازہ دودھ اور دال چنا کی قیمتیں بھی کم ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *