International

MAYANMAR

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور امریکا نے میانمار کے مزید دو جرنیلوں پرپابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہےکہ عوام کی رائے کو دبانے والے اور ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات بھی کیےجاسکتےہیں۔اس سے قبل یورپی یونین بھی میانمارکے فوجی سربراہوں پرپابندیوں کی منظوری دے چکی ہے۔
خیال رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نےجمہوری حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پرقبضہ کیا تھا جس کے بعد آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنما گرفتار ہیں جب کہ ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے جس میں اب تک ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *