Pakistan

WEATHER

پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو جانے کے سبب کئی جگہوں پر موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو جانے کے سبب کئی جگہوں پر موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہےمانگا منڈی، پھول نگر ، پتوکی، جمبر، رینالہ خورد، اختر آ باد، اوکاڑہ میں دھند کا راج ہے جبکہ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حدِ نگاہ 40 میٹر ہے۔گجرات شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔شکر گڑھ اور اس کے مضافات میں بھی دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، نارووال کرتار پور روڈ پر حدِ نگاہ 20 میٹر ہے۔پیٹرولنگ پولیس کے مطابق نارووال لاہور اور مرید کے روڈ پر حدِ نگاہ 10 سے 30 میٹر ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم تھری لاہور سے رجانہ تک بند کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *