Sport

PSL6 ISL VS SULTANS

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے 151 کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اوپننگ پر آئے فل سالٹ 13 رنز پر محمد عمر کی بال پر جیمس ونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئےاسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان محض 5 رنز پر ہی چلتے بنے۔ ٹیم کے مجموعی 55 کے اسکور پر الیکس ہیلز بھی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ہیلز کے جانے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں، آصف علی 9، افتخار احمد ایک جب کہ حسین طلعت 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد لوئس نے فہیم اشرف کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 117 کے مجموعی اسکور پر فہیم اشرف بھی 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ان کے بعد لوئس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دیا اور ملطان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کراویا، پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *