Sport

PSL MATCH

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
اوپنر کپتان بابر اعظم نے 24 رنز بنائے جب کہ کولن انگرام نے 17 اور محمد نبی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا جو کراچی کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام بنٹن اور سرفراز احمد نے کیا تاہم دونوں اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور صرف 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان سرفراز بھی 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا تاہم اوپننگ پر آئے شرجیل صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے جوئے کلارک نے 46 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔اوپنر کپتان بابر اعظم نے 24 رنز بنائے جب کہ کولن انگرام نے 17 اور محمد نبی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *