International

PAK TURK EXERCISE

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر ہو گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے آئی ایس پی آر کے مطابق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں میجر جنرل ایمری ٹانک کی سربراہی میں ترکی سے ایک اعلی سطحی فوجی وفد بھی شریک ہوا۔ مشقوں میں ترکی کی خصوصی فورسز اور پاکستان کی ایس ایس جی نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے، کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلیئرنس کی مشقیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *