ENTERTAINMENT, Sport

MAHIRA KHAN ISRA HANIA ZALMI

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’’کنگڈم‘‘ریلیز کردیا گیا۔
جاوید آفریدی نے کیپشن میں زلمی کنگنڈم، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور اسرا بلگیچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے انسٹاگرام پر ترانے’’کنگڈم‘‘ کی مختصر ویڈیو جاری کی اور مداحوں کو گانا ریلیز ہونے کی خوشخبری سنائی۔ جاوید آفریدی نے کیپشن میں زلمی کنگنڈم، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور اسرا بلگیچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
تقریباً ساڑھے تین منٹ کے گانے کو محض تین گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑیوں وہاب ریاض، شعیب ملک اور امام الحق کو دکھایا گیا ہے جو پریکٹس کرتے ہوئے اور میچ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تاہم گانے کا سب سے دلچسپ حصہ وہ ہے جس میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ گانے میں پرفارم کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ گانے میں اداکار علی رحمان بھی موجود ہیں۔ جاوید آفریدی نے بہت دنوں سے لوگوں کو سسپنس میں مبتلا کر رکھا تھا کہ وہ ترک اداکارہ کو پشاور زلمی کا سفیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *